وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کوہسار یونیورسٹی مری کے سینڈیکیٹ اجلاس میں خطاب، تعلیمی سہولتوں کی بہتری کا وعدہ

News Image

مری :وزیر تعلیم پنجاب اور پرو چانسلر رانا سکندر حیات نےکوہسار یونیورسٹی مری کی سینڈیکیٹ کے نویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کوہسار یونیورسٹی مری کو شاندار انفراسٹرکچر، بہترین فیکلٹی اور اعلیٰ تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی اور دیگر سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر طالب علم کو بہترین تعلیم اور سہولتیں فراہم ہوں۔
اجلاس کے بعد صوبائی وزیر نے ایم پی اے بلال یامین ستی اور وائس چانسلر کے ہمراہ جھیکا گلی کیمپس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سمارٹ کلاس روم کا افتتاح کیا اور شارٹ ٹرم پالیسی کے تحت نئے سٹیٹ آف دی آرٹ کلاس رومز، لیبارٹریز اور ہاسٹل کی فوری تعمیر کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ، صوبائی وزیر نے ایڈمن بلاک میں یادگاری پودا بھی لگایا۔
رانا سکندر حیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوہسار یونیورسٹی مری کی ترقی کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ یہ تعلیمی ادارہ نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک میں بہترین تعلیمی معیار کی علامت بن سکے

DATE . July/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top