
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے شہر ALULA میں متحدہ عرب امارات ، اردن، مراکش اور خلیجی تعاون کونسل کے دیگر ممالک کے خزانہ، اقتصادیات اور ترقی کے وزراء کے ساتھ گروپ بحث و تمحیض میں شرکت کی۔
یہ گروپ بحث ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی کانفرنس کے موقعے پر منعقد کی گئی۔بحث و تمحیض میں علاقائی اقتصادی تعاون، مالیاتی پالیسیوں اور ترقیاتی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی یہ بحث و تمحیض میں حصہ لینے والے ممالک نے مشترکہ اقتصادی مقاصد اور پائیدار پیداواری مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔
DATE . Feb/17/2025