وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد-وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے معاشی اور سماجی شعبوں میں سعودی حکومت کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے پاک گلف تعاون کونسل کی انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان انسداد منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن پر قابو پانے کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں اور بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہےوزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں ہے، وہ جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں-

Date . Apr/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top