وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس

وزیر ریلویز حنیف عباسی نےادارےکے وژن کی تکمیل کیلئے اخراجات میں کمی اور واضح اہداف مقرر کرنے پر زوردیا ہے۔وزیرریلوے نے پریکس اور جی ایم ڈبلیو ایس آئی کے جائزہ اجلاس میں ریلوے اسپتالوں کوتوسیع دینے کے ساتھ ساتھ کالونیوں کے سکول اور کالجوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔وزیرریلوے نے پریکس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جون میں پریکس کی کارکردگی کا مفصل جائزہ لینے کا اعلان کیا ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ ریلوےکی 44 ڈسپنسریاں اور 18ہسپتال ملازمین کو سستا اور معیاری علاج فراہم کر رہے ہیں، ہسپتالوں میں لیب ٹیسٹ، ایکسرےاور الٹرا ساونڈ کی سہولیات موجود ہیں۔

DATE . Mar/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top