اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور نیشنل کوآرڈینیٹر SIFC لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد نے وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے وزارتِ ریلوے میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ریلوے کی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیرِ ریلوے نے وفد کو جاری اصلاحاتی اقدامات، عملی پیش رفت اور مستقبل کے وژن سے آگاہ کیا۔ ہارون اختر اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد نے وزیرِ ریلوے کے وژن اور بہتری کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔شرکاء نے ریلوے کی بحالی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ وزیرِ ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے اصلاحات اور عوامی خدمت کے سفر پر گامزن ہے۔
Date .Nov/28/2025



