جنیوا: وفاقی وزیر صحت سیدمصطفی کمال نے جنیوا میں 78 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر صحت سے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی جنیوا میں 78 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے چین کے وزیر صحت سے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ پاک چین کی دوستی مثالی ہے ۔ دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک کے لئےدھڑکتے ہیں ۔دونوں وزرائے صحت نے صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران ویکسین کی تیاری، روایتی طب اور جدید طبی ٹیکنالوجیز کو بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہاکہ ویکسینز اور ادویات کی مقامی تیاری کو وسعت دینے کے لیے حکومت نے پختہ عزم کر رکھا ہے جس کا مقصد درآمدات پر انحصار کم کرنا اور پاکستان کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے ۔وزیرصحت نے کہاکہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے مابین صحت کے شعبے کو مزید مضبوط کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہے ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔دونوں ممالک صحت کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے ۔چینی وزیر صحت نے اس امر پر زور دیاکہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلیے تعاون کو مزیز بڑھایا جائے ۔
DATE . May/20/2025