وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سعودی وزیر حج سےملاقات

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے جدہ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں عازمین حج اور عمرہ زائرین کیلئے سہولیات اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کا دائرہ پاکستان کے دیگر شہروں تک پھیلانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ پاکستانی حجاج کی سہولت کیلئے سعودی وزیر حج کی خصوصی توجہ باعث مسرت ہے۔ سعودی وزیر حج نے ترجیحی بنیادوں پر پاکستانی حجاج کے مسائل کو حل کرانے کرنے کی یقین دہانی کر واتے ہوئے کہاکہ حجاج کرام اور معتمرین کو سہولیات فراہم کرنا سعودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

DATE . Mar/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top