
اسلام آباد:وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-26 آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوگا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ دستاویزات اسمبلی میں پیش کریں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ شیڈول کے مطابق بجٹ پر بحث کا آغاز 13 جون سے ہوگا۔ اس دوران ایوان میں موجود تمام پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق اظہارِ خیال کا موقع دیا جائے گا۔
DATE . JUN/10/2025