
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیاگیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں۔کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں۔
DATE . Dec/2/2025


