کوئٹہ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کی مداخلت پر درخواست گزار کا نادارا میں فنگرپرنٹ کادیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔
عبدالکریم نے درخواست دائر کی تھی کے ان کی ہمشیرہ کا نادرا میں فنگر پرنٹ کا مسئلہ تھا جو ایک سال سے حل نہیں ہو رہاتھا۔ درخواست گزار نے مزید کہاکہ انہوں نے اس حوالے سے نادرا دفتر کے کئی چکر لگائے پر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ بلاخر مجبور ہوکر میں نے وفاقی محتسب کے دفتر میں درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا آغاز کیا۔
نادرا دفتر کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا لیکن نادرا کا عملہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کے ہمشیرہ کا فنگر پرنٹ کا مسئلہ حل کیا جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی ہمشیرہ کا فنگر پرنٹ کا مسئلہ حل کر دیا۔درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔