یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کیلئے ریلیف کی منظوری دیدی

وفاقی وزارت خزانہ نے پنشن سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے ، جو کہ ملازمین کی پنشن میں اضافے اور ادائیگی سے متعلق ہے، میمورندم میں یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کیلئے ریلیف کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافےکا اطلاق ہوگا، 2011ء سے 2024ء کے دوران 5 اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس پنشن کا حصہ ہوں گے، ان 5سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مجموعی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے ۔
وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی، گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کر کے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کئے جائیں گے، وفاقی سرکاری ملازمین کی خالص پنشن میں 5 سابقہ اضافے بھی شامل ہوں گے۔
سال 2011ء میں 15 فیصد، سال 2015ء میں 7.5 فیصد ، 2022ء میں 15 فیصد، سال 2023ء میں 17.5 فیصد، 2024ء میں بھی 15 فیصد ایڈہاک ریلیف دیاگیا۔
DATE . Aug/11/2025