
اسلام آباد-گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزارت صحت کا دورہ کیا اور وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات کی،ملاقات میں صوبے میں صحت عامہ کی بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی،وزیرصحت نے خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائیں گے۔
اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے مصطفی کمال کو وزارت صحت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تجربات اور قائدانہ صلاحیتوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے۔
DATE . Mar/21/2025