
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت کپاس کی فصل پر اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں کپاس کے پیداوار اور مالی سال دوہزار پچیس، چھبیس کے مجوزہ اہداف پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی وزیر نےکہاکہ کپاس کے اہداف حاصل کرنے کیلئےجدید زرعی ٹیکنالوجی اور بہتر بیجوں کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے مؤثر نظام پر عملدرآمد اولین ترجیح ہے۔انہوں نےکہاکہ موجودہ حکومت کپاس کی پیداوار بڑھانے اور کسانوں کی فلاح کے لیے پرعزم ہے، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے پوری طرح متحرک ہے ۔
DATE . Mar/21/2025