وفاقی وزیر حنیف عباسی ریلوے جنرل ہسپتال کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے پرعزم

وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی سے آئی آئی ایم سی ٹی ریلوے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں وزارت کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں ریلوے جنرل ہسپتال کی صورتحال اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج کی سہولتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے وزیر ریلوے کو آئی آئی ایم سی ٹی ریلوے جنرل ہسپتال کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
حنیف عباسی نے جلد ہسپتال کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ڈاکٹروں نے ریلوے کے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا

DATE . Mar/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top