وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب روانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پہلی اعلیٰ سطح سالانہ “العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز” میں شرکت کیلئےسعودی عرب روانہ ہو گئے۔سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہرالعلا میں ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی ہم منصب محمد الجدان نے دی ہے۔العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز” انٹرنیشنل مانٹری فنڈاور سعودی وزارت خزانہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے جس میں 48 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے ۔ کانفرنس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی خصوصی شرکت ان پالیسی اقدامات کے تناظر میں ہے جن کی بدولت حالیہ وقتوں میں غیر یقینی اور غیر مستحکم علاقائی اور عالمی ماحول کے باوجود پاکستانی معیشت میں استقلال اور مثبت سازگار تبدیلیاں رونما ہوئیں۔وزیرخزانہ “ابھرتی ہوئی پر استقلال منڈیوں کا راستہ” کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطح پینل مباحثے میں شریک ہوں گے۔
۔۔آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا پینل مباحثے کی میزبانی کریں گی جس میں وزیر خزانہ محمد بھی شریک ہوں گے۔ “العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز” ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں کی سوچ اور فکر کی بنیاد پر ایک مضبوط اور پائیدار عالمی معیشت کی تعمیر کے لئےہر سال سعود عرب میں منعقد کی جائے گی۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top