وفاقی وزیر رانا تنویر حسین عالمی غذائی و زرعی فورم 2026 میں شرکت کے لیے برلن پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں

News Image

برلن:وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین عالمی غذائی و زرعی فورم GFFA 2026 میں شرکت کے لیے برلن پہنچ گئے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر غذائی تحفظ، پائیدار زراعت اور موسمیاتی لچک کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

برلن میں قیام کے دوران رانا تنویر حسین کی قازقستان کے نائب وزیرِ زراعت عزت سلطانوف سے ملاقات ہوئی، جس میں زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے زرعی پیداوار اور ویلیو چین میں تعاون کو باہمی مفاد قرار دیا۔

وفاقی وزیر کی کراپ ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیفن شمٹز سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں موسمیاتی مزاحم اور لچکدار فصلوں کے فروغ اور فصلوں کی تنوع کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

DATE . Jan/16/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top