وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی زیر صدارت فیکلٹی اے آئی ٹریننگ پروگرام پر اجلاس

News Image

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کی زیر صدارت فیکلٹی اے آئی ٹریننگ پروگرام سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت آئی ٹی، میٹا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اشتراک سے تیار کیے گئے اس اہم پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔
شزا فاطمہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت تعلیم، صحت، زراعت اور گورننس سمیت کئی شعبوں میں انقلابی تبدیلی کی قوت رکھتی ہے۔
پروگرام کا مقصد اساتذہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کی جدید تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ طلبا کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم دے سکیں۔
پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اردو اور علاقائی زبانوں میں مواد کی فراہمی، مقامی سیاق و سباق پر مبنی تربیت، اور ٹیکنالوجی کے استعمال میں اخلاقیات کا انضمام شامل ہے، تاکہ معاشرتی ہم آہنگی اور ذمہ دارانہ ٹیکنالوجی کا فروغ ممکن ہو۔

DATE . July/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top