وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی کینیا کے وزیرِ ڈیجیٹل اکانومی سے ملاقات

News Image

کویت:وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کینیا کے وزیر برائے انفارمیشن، کمیونیکیشنز اور ڈیجیٹل اکانومی ولیم کابوگو گٹاؤ سے کویت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیا کے درمیان ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

فریقین نے ڈیجیٹل اکانومی میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور ٹیکنالوجی گورننس کے شعبے میں اشتراک اور تجربات کے تبادلے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ڈیجیٹل انوویشن اور شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

دونوں ممالک نے پاکستان اور کینیا کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے اور مستقبل میں مشترکہ اقدامات پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

DATE . Feb/5/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top