وفاقی وزیر علی پرویز ملک سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

News Image

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات میں دونوں ممالک نے تیل، گیس اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران برطانیہ نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 400 ملین ڈالر معاونت کی پیشکش کی۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ برٹش جیولوجیکل سروے اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے درمیان تعاون سے پاکستان کے منرل شعبے میں ترقی ہوگی، اور برطانوی کمپنیاں پاکستانی سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت کر سکتی ہیں۔

جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور توانائی کے شعبے میں ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ملاقات میں اوگرا کی تنظیم نو کے لیے تشخیصی جائزے پر بھی پاکستان اور برطانیہ نے مشترکہ غور کیا، جبکہ آف شور تیل و گیس تلاش میں برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 8 تا 9 اپریل منعقد ہوگا، جس کے بارے میں جین میریٹ نے کہا کہ گزشتہ سال کا فورم متاثر کن تھا۔

DATE . Jan/21/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top