وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی مزار اقبال پر حاضری

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے مزار پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی ہے۔

وفاقی وزیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے، جس میں انہوں نے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے افکار کو قومی رہنمائی کا سرچشمہ قرار دیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ آج بھی ہماری فکری و عملی رہنمائی کرتا ہے اور نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ ان کے پیغام کو سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہو۔

DATE . Apr/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top