وفاقی ہسپتالوں کے طبی عملے کا ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ، وزارت صحت کی حمایت کی یقین دہانی

News Image

اسلام آباد:وفاقی ہسپتالوں کی نمائندہ تنظیموں کے ایک وفد نے وزارت صحت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، جس میں ہیلتھ رسک الاؤنس کی موجودہ صورتحال، طبی عملے کو درپیش مسائل اور مہنگائی کے پیش نظر الاؤنس کی بحالی پر زور دیا گیا۔

وفد نے موقف اختیار کیا کہ 2014ء سے منجمد ہیلتھ رسک الاؤنس کو موجودہ معاشی حالات میں بحال کرنا ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ طبی عملہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیشہ ورانہ خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے سے وابستہ ملازمین کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے۔

وزارت صحت کے حکام نے وفد کا موقف غور سے سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ وزارت صحت طبی عملے کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزارت خزانہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا اور ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل کیا جا سکے-

DATE . June/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top