ولی عہدشیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان آ ج سے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں

وزیراعظم کی دعوت پر ابوظبی کے ولی عہدشیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان آج سے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔ ولی عہد کے ہمراہ وزراء ، سینئرحکام اورکاروباری شخصیات کا وفد بھی ہوگا۔ ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں سرمایہ کاری اور معاشی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔دورے میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔دوطرفہ معاہدے طویل المدتی تعاون کے پہلے سے موجود فریم ورک کو مزید مضبوط کریں گے۔ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کادورہ مضبوط تعلقات کے عزم کا اظہار ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top