ویانا میں آئی این ایم او ایل اور آئی اے ای اے کے درمیان اشتراک کا معاہدہ طے

News Image

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے دفتر ویانا میں ایک خصوصی تقریب کے موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی (آئی این ایم او ایل) لاہور اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان “کولیبریٹنگ سینٹر ایگریمنٹ” پر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کے ساتھ دستخط کیے۔

تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے آئی این ایم او ایل کو آئی اے ای اے کا کولیبریٹنگ سینٹر نامزد کرنے کی یادگاری تختی بھی پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم بھی تقریب میں موجود تھے۔

DATE . Feb/19/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top