ویلنگٹن ٹیسٹ،انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 280 رنز بناکر آئوٹ،ہیری بروک کی سنچری،نیوزی لینڈ نے پہلے روز میچ ختم ہونے تک 5وکٹوں پر 86 رنز بنالئے

ویلنگٹن۔6دسمبر (اے پی پی):ہیری بروک کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 280 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،ہیری بروک نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 123 اور اولی پاپ 66 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کیوی بائولرز میں سے نیتھن سمتھ نے چار،ولیم ولیم اورورکے نے تین جبکہ میٹ ہنری نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے روز میچ ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنالئے اور اس کو برطانوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 194 رنز کی ضرورت ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے دو جبکہ کرس ووکس،گس اٹکنسن اور بین سٹوکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔میچ کے پہلے روز 15 وکٹیں گر گئیں۔ جمعہ بیسن ریزرو، ویلنگٹن کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،انگلینڈ کی جانب سے کپتان زیک کرولی اوربین ڈکٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔

– Advertisement –

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے بائولنگ اٹیک کیا۔ انگلینڈ ڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ کی پہلی چار وکٹیں 43 کے مجموعی سکور پر گر گئی ۔بین ڈکٹ صفر،زیک کرولی17،جوروٹ3 اورجیکب بیتھل16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد برطانوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہیری بروک نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اولی پاپ کے ساتھ ملکر نہ صرف پانچویں وکٹ پر 174رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری بھی سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی ،تاہم اس موقع پر اولی پاپ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 66 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،کپتان بین سٹوکس 2رنز بناکر آئوٹ ہوئے،ان کے بعد ہیری بروک کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد بدقسمتی سے 123انفرادی رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔

گس اٹکنسن4،کرس ووکس18 اور برائیڈن کارس 9 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔شعیب بشیر صفر پر ناٹ آئوٹ رہے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 54.4 اوورز میں 280 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے نیتھن سمتھ نے 4،ولیم ولیم اورورکے نے 3 جبکہ میٹ ہنری نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور ڈیون کانوے نے اننگز کا آغاز کیا۔ ڈیون کانوے 11 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔کپتان ٹام لیتھم 17 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔راچن رویندرا تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 3 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔کین ولیم سن 37 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ڈیرل مچل 6 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے برطانوی اننگز کے سکور 280 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں پر 86 رنز بنالئے تھے اور اس کو انگلینڈ کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 194 رنز کی ضرورت تھی۔ ٹام بلنڈل 7 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے ۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے دو جبکہ کرس ووکس،گس اٹکنسن اور بین سٹوکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

DATE . DEC / 6 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top