ویڈیو: مریم نفیس خواتین، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات پر رو پڑیں

ویڈیو: مریم نفیس خواتین، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات پر رو پڑیں
فوٹو اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

پاکستانی  اداکارہ مریم نفیس خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل کے واقعات پر آبدیدہ ہوگئیں۔

مریم نفیس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں روتے دیکھا  گیا۔

مریم نفیس  نے معاشرے میں خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل کے واقعات پر دکھ کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے کہاکہ 5 سالہ بچی کا گینگ ریپ ہوا اسے قتل کرکے کنویں میں پھینک دیا گیا، بچہ خانے کے باہر ایک نومولود بچی پولیس کو ملی، اس سے پہلے ہیش ٹیگ چلا حنا، جسے اس کے شوہر نے بےدردی سے قتل کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے ایک 20 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور 18 ماہ کی ایزل کے ساتھ بھی ریپ ہوا، ہم کیا کریں کوئی کچھ کررہا ہے؟

DATE . 28 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top