
ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہےکہ وہ اپنے ملک سے محبت کرتی ہیں تاہم اس وقت وہ اپنے ملک امریکا کو پہچان نہیں پارہی ہیں۔
اسپین میں منعقد ہونے والے سین سیبسٹن فلم فیسٹیول کے دوران جب ہوسٹ نے انجلینا جولی سے سوال کیا کہ ایک اداکارہ اور ایک امریکی کی حیثیت سے آپ کو کس چیز سے خوف آتا ہے؟ اس پر انجلینا جولی نے کہا یہ بہت مشکل سوال ہے۔
انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک سے پیار کرتی ہوں مگر اس وقت میں اسے نہیں پہچان پارہی، میرا عالمی نظریہ مساوی، متحد اور بین الاقوامی ہے۔
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی چیز جو تقسیم کرتی ہے یا آزادی اظہار رائے کو محدود کرتی ہے تو یہ بہت خطرناک ہے اور بہت بھاری ہے۔
DATE . Sep/27/2025