
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کو مجھ پر کرش ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت ان دنوں ریئلٹی شو ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘ میں اپنی موجودگی کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں کامیڈین اور شو کے امیدوار آدتیہ کُلاشریشٹھ نے ملیکہ سے پوچھا کہ کیا کبھی انہیں کسی پر ’کرش‘ ہوا ہے؟
مالیکا نے پراعتماد انداز میں جواب دیا کہ “نہیں، سب کو مجھ پر ہی کرش ہوتا ہے۔” اس کے بعد اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ “ٹام کروز کو آج کل مجھ پر کرش آیا ہوا ہے۔”
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ میرے پاس ہالی ووڈ اداکار کی کچھ ویڈیوز بھی موجود ہیں، جو ان کے ساتھ پارٹی کرنے کے دوران بنائی گئی تھیں، موبائل نہیں ہے ورنہ میں آپکو دیکھا دیتی۔
ملیکہ شراوت نے اسٹار ٹام کروز کی بھرپور تعریف بھی کی اور انہیں شاندار اداکار قرار دیا۔
DATE . 12 / Aug/2026
