ٹرمپ نے’BRICS’ ممالک کو ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا

فوٹو: فائل

نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ BRICS کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ہی ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کریں، ایسا کیا توان پر 100 فیصد ٹیکس لگے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں، ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنے والے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملےگی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق  برکس ممالک کا اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہے ۔

واضح رہے کہ برکس برازیل،روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے ۔ رواں برس برکس میں عرب امارات،ایران،مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار  کی۔

ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمد اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان

ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کیلئے مندوب مقرر کر دیا

DATE . DEC /1/ 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top