
پولینڈ کی ایگا شویٹک اور عالمی نمبر ایک بیلا روس کی آرینا سبالنکا ٹینس گرینڈ سلام فرنچ اوپن کےتیسرے مرحلے میں پہنچ گئیں ۔ یوکرین کی ڈیانا۔یسترمسکا ، قازقستان کی الینا ریباکینا اور سربیا کی اولگا۔ڈینلیووچ نے اپنے میچز جیت لئے۔
پیرس میں جاری ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں چار مرتبہ کی چیمپئن ایگا شویٹک نے برطانیہ کی ایما رادوکانو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔ایک اور چھ۔دو سے بآسانی ہرایا۔شویٹک کی پیرس میں میچز کی یہ لگاتار 23فتح رہی۔
آرینا سبالنکا نے سوئٹزرلینڈ کی ’’جل۔ٹیچ مین‘‘ کیخلاف سٹریٹ سیٹس میں چھ۔ تین اور چھ۔ ایک سے کامیابی سمیٹی۔
یوکرین کی ڈیانا۔یسترمسکا نے روس کی’’ ڈیانا شنائیڈر‘‘ کو دلچسپ مقابلے کے بعد سات۔پانچ اور سات ۔ پانچ سے مات دے کر تیسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
قازقستان کی الینا ریباکینا نے امریکہ ایوا۔جووچ کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔تین اور چھ۔تین سے مات دی۔
سربیا کی اولگا۔ڈینلیووچ نے امریکہ کی ڈینیلی کولنز تین سیٹس میں چھ۔چار، تین۔چھ اور چھ۔چار سے زیر کیا۔
لیٹویا کی جیلینا اوستاپنکو نے امریکہ کی کیرولائن۔ ڈولہائیڈ کو پاچ۔سات،چھ۔تین اور چھ۔تین سے شکست دی۔
DATE . May/30/2025