ٹیکس نہیں، ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت

News Image

لاہور: پنجاب حکومت نے نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں رجسٹریشن کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ صوبے میں ٹیکس نیٹ ورک کو مضبوط کیا جا سکے اور غیر رجسٹرڈ کاروباروں کو قانونی دائرے میں لایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر بلاوجہ مالی بوجھ ڈالنا ان کی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایت دی کہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرنے کی بجائے ٹیکس نیٹ ورک کو وسعت دی جائے۔ مریم نواز نے کہا، “رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں، یہ نہیں ہوگا۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عام آدمی پر اضافی مالی بوجھ ڈالنا ناقابل قبول ہے اور “دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے اور کروڑوں کی آمدن والا نہیں دیتا، یہ ناانصافی ہے۔”

وزیراعلیٰ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی، مائنز اینڈ منرلز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے ریونیو کے مواقع تلاش کریں-

DATE . JUN/9/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top