
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی میچ آسان نہیں ہوتا ۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں کوشش ہو گی پلان کے مطابق کرکٹ کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کا انتخاب کیا ہے ۔بابراعظم،محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی کمی محسوس ہو گی ۔سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اچھا سکواڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔
بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے کہا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے لیکن یقین ہے ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے ،ہم اگر اچھا کھیلے تو ضرور جیتیں گے۔
DATE . May/28/2025