
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لے کرجانا ہے۔ملک کی پائیدار ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیرہے۔ مانگیاں میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ ہماری قیادت نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔پی ٹی آئی نے اپنے دورحکومت میں کوئی ایک ترقی کا منصوبہ شروع نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی ہمیں ذاتی مفاد پر مقدم ہے۔معیشت مضبوط ہوگی تو عوام خوشحال ہونگے-
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . JAN /14/2025