پام آئل کی درآمدات میں اکتوبر کے دوران 33 فیصد اضافہ ہوا ، شماریات بیورو

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پام آئل کی درآمدات میں اکتوبر 2024 کے دوران 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 76.7 ارب روپے رہی ہے جبکہ اکتوبر 2023میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 57.7 ارب روپے رہا ۔ اس طرح اکتوبر 2023 کے مقابلہ میں اکتوبر 2024 کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 19 ارب روپے یعنی 32.93 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

DATE .DEC /10 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top