
ویلنگٹن-5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نےپاکستان کو 8وکٹوں سے ہرادیا، سیریز 4۔1 سے میزبان ٹیم کے نام رہی۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی،صرف 3کھلاڑی ڈبل فگر تک پہنچنے میں کامیاب رہے،کپتان سلمان علی آغا51رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، شاداب خان نے 28اور محمد حارث نے11رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 5کھلاڑیوں کو چلتا کیا، جیکب ڈفی نے 2 ، بین سیئرز اور ایش سودھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں کیوی بیٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 10اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،اوپنر ٹم سیفرٹ 38 گیندوں پر 97 رنز ے ساتھ ناقابل شکست رہے،ان کی اننگز میں 10چھکے اور6چوکے شامل تھے،فن ایلن نے 27 اور مارک چیپمین نے 3 رنز بنا ئے۔
پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں سفیان مقیم کے حصے میں آئیں۔
جمی نیشم میچ جبکہ ٹم سیفرٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز کا آغاز29مارچ سے ہوگا۔
DATE . Mar/27/2025