
پان امریکن گیمز2031 کی میزبانی پیراگوئے کرے گا۔پیراگوئے کے دارالحکومت اسونسیون کو پہلی بار پان امریکن گیمز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوگا۔ پانام اسپورٹس کی جانب سے میزبانی کےلئے کی گئی ووٹنگ میں ’اسونسیون‘نے برازیل کے شہروں ’ریو ڈی جنیرو‘ اور’ نیتروئی‘ کو مات دی۔ اسونسیون نے رواں سال جونیئر پان امریکن گیمز کی کامیاب میزبانی بھی کی تھی۔
2027کےپان امریکن گیمز کی میزبانی ’لیما‘ پیروکر ے گا۔پیراگوئے کی حکومت نے گیمز کے لیے 350 ملین ڈالرز سے زائد کا ابتدائی بجٹ مختص کیا ہے، جس میں ایتھلیٹس ولیج کی لاگت شامل نہیں ہے۔
DATE . Oct/11/2025


