پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی
عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرلیا، گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کا اعلان جلد ہوگا۔ فوٹو فائل

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی۔

عثمان وزیر نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیتے ہوئے اپنی فتح افواج پاکستان کے شہداء کے نام کردی، ان کی یہ فائٹ جیو سپر سے نشر کی گئی۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ جیت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے نام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، وہ گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کا اعلان جلد کریں گے۔

DATE . 27/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top