
اسلام آباد: ہندوستان کی جانب سے مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے دعوے پر پاکستانی عوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹوئٹر (ایکس) پر IndianFalseFlag اور دیگر متعلقہ ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گئے ہیں، جن میں ہزاروں پاکستانی صارفین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائے گئے بے بنیاد دعووں کو بے نقاب کیا ہے اور انہیں جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت ماضی میں بھی اس قسم کے فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہا ہے، جس کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہوتا ہے.
DATE . Apr/23/2025