پاکستانی فلم “دیمک” کے پریمیئر شو کی کینیڈا میں پزیرائی، فلم ٹرینڈ سیٹر قرار

پاکستانی فلم “دیمک” کے پریمیئر شو کی کینیڈا میں پزیرائی، فلم ٹرینڈ سیٹر قرار
 فلم”دیمک” 17 اکتوبر کو کینیڈا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی/فائل فوٹو

جیو فلمز کے اشتراک سے بننے والی فلم “دیمک” کا کینیڈا میں پریمیئر ہوا جسے دیکھنے والوں نے خوب سراہا۔ 

جیو فلمز کے اشتراک سے بننے والی ہاررر فلم “دیمک” کا پریمیئر کینیڈا کے شہر اووکوِل میں میں ہوا جس میں شائقینِ فلم نے اسے ایک ٹرینڈ سیٹر قرار دیا جبکہ فلم بینوں نے فلم کے ٹیم ممبرز کے ساتھ تصاویر بھی لیں۔

ٹورنٹو اور کینیڈا کے دیگر شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد سنیما ہال پہنچی اور فلم پروڈوسر مراد علی، ڈائریکٹر رافع راشدی، اداکارہ ثمن انصاری اور پریمئیر آرگنائزر فہیم حامد علی کی کاوش کو سراہا۔

 پریمئیر میں پاکستانی نژاد کینیڈین سینیٹر سلمیٰ عطاءاللہ جان اور کمیونٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی جبکہ فلم بینوں نے کہانی، پروڈکشن اور اداکاروں کی پرفارمنس کی خوب تعریف کی اور فلم کو ٹرینڈ سیٹر قرار دیا۔ 

واضح رہے  کہ فلم”دیمک” 17 اکتوبر کو کینیڈا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ 

DATE . Oct/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top