پاکستانی ملبوسات کی برآمدات 6.2 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد-وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس میں ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر تجارت جام کمال خان نےکہاکہ پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے، پاکستانی ملبوسات کی برآمدات 19 فیصد اضافے کیساتھ 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئیں۔
انہوں نےکہاکہ پاکستان کپاس پیدا کرنے والے 10 بڑے ممالک میں شامل ہے،جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیج اور مشینی طریقوں کے استعمال سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ جام کمال خان نےکہاکہ برآمدات بڑھانے کے لیے طویل مدتی ورک پلان کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نےکہاکہ عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے لیے پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

DATE . Mar/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top