پاکستان ،آسٹریلیاکے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے آسٹریلیا کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کا مضبوط عزم ظاہرکیاہے۔

آج(منگل کو) اسلام آباد میں پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنرنیل ہاکنز سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے پارلیمانی سفارتکاری میں اضافے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیاکے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری ان تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں پاک آسٹریلیا پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کے اہم کردارکو سراہا۔

نیل ہاکنز نے پاکستان کی خوشحالی کیلئے آسٹریلیا کی جاری حمایت کا اعادہ کیا اور خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کے حقوق کیلئے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

DATE .NOV / 20 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top