پاکستان آرمی اورچین کی پیپلزلبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق وارئیرنائن کا آغاز

News Image

راولپنڈی: پاکستان آرمی اورچین کی پیپلزلبریشن آرمی نے مشترکہ فوجی مشق وارئیرنائن کا آغازکردیا۔ یہ مشق پاک چین سالانہ انسدادِ دہشتگردی تعاون کا نواں ایڈیشن ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کی مضبوط روایت کا تسلسل ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مشق کا آغاز نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں ہوا ۔ منگلا کورکے کمانڈرسمیت چین کی ویسٹرن تھیٹرکمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل بیان شیاؤمِنگ بھی تقریب میں موجود تھے۔اس سال وارئیرنائن کا بنیادی فوکس کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز ہے جس کا مقصدپاک چین افواج کے درمیان انٹرآپریبلٹی میں اضافہ، جدید جنگی مہارتوں کو نکھارنا،پروفیشنل سکلز کی بہتری اورانسدادِ دہشت گردی سے متعلق بہترین طریقہ کار کا تبادلہ ہے۔

مشق آئندہ دنوں میں مختلف کاؤنٹر ٹیررازم ڈرلز اور مربوط آپریشنز پر مشتمل ہوگی، جن کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید تقویت دینا ہے۔

DATE . Dec/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top