پاکستان–انڈونیشیا اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اعلیٰ سطحی مذاکرات

News Image

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری اور انڈونیشیا کے خودمختار ویلتھ فنڈ دانانتارا کے چیف ایگزیکٹو افسر روزان روزلانی سے وفد کی سطح پر مذاکرات کیے۔

ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات مضبوط بنانے، ممکنہ اشتراکِ عمل کے مواقع اور باہمی مفاد کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں صحت سمیت ترجیحی شعبوں میں تعاون اور بہترین تجربات کے تبادلے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزارتِ خزانہ، ایس آئی ایف سی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول، ترجیحی شعبوں اور سہولت کاری کے نظام پر تفصیلی پریزنٹیشنز دی گئیں، جبکہ انڈونیشیا کے تجربات اور مہارت، بالخصوص خودمختار ویلتھ فنڈ کے ڈھانچوں اور ڈاؤن اسٹریم سرمایہ کاری کے حوالے سے استفادے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیرِخارجہ نے باہمی احترام اور تعاون پر مبنی دیرینہ دوطرفہ تعلقات کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ باہمی سرمایہ کاری پاکستان–انڈونیشیا شراکت داری کو مزید تقویت دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

ملاقات میں وزیرِصحت، وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق بجوا، چئیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی، سیکرٹری خزانہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

DATE . Feb/10/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top