
اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور ایران نے علاقائی و عالمی اُمور پر تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔
DATE . Nov/25/2025


