
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا۔ اوپننگ بلے بازفخر زمان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
فخرزمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جس کی وجہ سے وہ بھارت کے خلاف میچ کےلئے ٹیم کے ساتھ دبئی روانہ بھی نہیں ہو رہے،پی سی بی کے مطابق اوپننگ بلے باز ٹورنامنٹ میں مزید میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ پی سی بی حکام نے متبادل بلے باز کےلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے، ان کی جگہ پر امام الحق کے ٹیم میں شمولیت کے امکانات ہیں۔
قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ کےلئے آج دبئی میں ڈیرہ ڈالے گی۔ پاکستان اور بھارت 23فروری کو دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/20/2025