پاکستان اور بیلاروس کا باہمی روابط اور دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار

منسک-وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بیلا روس کے دورے کےموقع پر وزیر ٹرانسپورٹ الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان بیلاروس کے وزیر ٹرانسپورٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان زمینی رابطوں پر پہلے سے پیشرفت جاری ہے،دونوں ممالک شاہراہوں کے ذریعے باہمی تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں،تجارتی راہداری سے وسط ایشیاء اور یورپ تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلاروس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے،پاکستان میں موٹرویز کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے متمنی ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی رواں ماہ بیلا روس کا اہم ترین دورہ کریں گے۔
بیلاروس کے وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ نے وفاقی وزیر کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا کہ مواصلات کے شعبے سمیت پاکستان سے باہمی تعاون میں اضافہ چاہتے ہیں۔

DATE . Apr/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top