پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور

News Image

اسلام آباد: پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری یورپ، سفیر عائشہ علی نے کی جبکہ بیلجین وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل برگیٹ اسٹیونز نے کی۔

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، طبی و سائنسی شعبوں اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری یورپ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کے لیے بیلجیم کی مسلسل حمایت پر بیلجین وفد کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس کے دوران باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر بیلجین وفد نے سیکرٹری خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

دونوں ممالک نے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور مشاورت کے آئندہ دور کے انعقاد پر اتفاق کیا جو سال 2027 میں برسلز میں منعقد ہوگا۔

DATE . Jan/23/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top