
انقرہ:ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہےکہ استنبول میں اپنے عزیز دوست وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی پر بہت خوشی ہوئی۔سوشل ویب سائٹ ایکس پر بیان میں ترک صدر نےکہاکہ ملاقات میں ہم نے کئی اہم امور خاص طور پر معیشت،تجارت اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نےکہاکہ میرے عزیز بھائی نے کہا، ہم نے اپنے ممالک اور عوام کے درمیان مثالی رشتے، تعاون، یکجہتی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنایا ہے۔صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بھائیوں کیلئے میرا پیغام محبت ہے۔ ترکیہ کے دورے پر وزیر اعظم اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے اتحاد یکجہتی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنائے۔
DATE . May/26/2025


