پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال

News Image

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا اور بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی صورتحال پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا، خصوصاً فلسطین اور غزہ سے متعلق تازہ پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری، روابط اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

DATE . Dec/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top