
اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان سے بات چیت کی۔ ترک وزیرِ خارجہ نے صدر رجب طیب اردوان،اپنے اور ترکیہ کےعوام کی جانب سے اسلام آباد میں مسجد پر بم حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے ترک قیادت کے اس جذبۂ یکجہتی کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پُرعزم مؤ قف ا ور شہریوں کے تحفظ کے لیے عزم کو دہرایا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات، مشترکہ مفادات کے امور اور خطے و عالمی سطح کے اہم حالات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
DATE . Feb/9/2026


