پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تیسرا دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

News Image

اسلام آباد: پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تیسرے دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس (BPC) کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے اجلاس کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا و پیسیفک) عمران احمد صدیق نے کی، جبکہ تھائی لینڈ کی جانب سے نائب مستقل سیکرٹری برائے خارجہ امورمسز سیری لک نیوم نے وفد کی نمائندگی کی۔

دونوں ممالک نے پاکستان۔تھائی لینڈ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تجارت و سرمایہ کاری، ترقی، تعلیم اور عوامی رابطوں کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے اس دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
مشاورتی اجلاس خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوا۔ دونوں ممالک نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل پر بھی اتفاق کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا دور بنکاک میں باہمی مشاورت سے طے شدہ تاریخوں پر منعقد کیا جائے گا۔

DATE . Nov/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top